اپوزیشن ایف اے ٹی ایف بل کو نیب ترامیم سے نہ جوڑے

اپوزیشن ایف اے ٹی ایف بل کو نیب ترامیم سے نہ جوڑے
اپوزیشن ایف اے ٹی ایف بل کو نیب ترامیم سے نہ جوڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے علاوہ ہمارے پاس چوائس نہیں ہے، اپوزیشن ایف اے ٹی ایف بل کو نیب ترامیم سے نہ جوڑے، ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر حاوی نہیں ہونے دیں گے۔دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر آج جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی میں بحث ہوئی۔ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف قانون سازی کو نیب سے جوڑ رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر سودے بازی بڑی بدقسمتی ہے۔ اس قانون کے نام پر اپوزیشن کا رعایت مانگنا درست نہیں ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیب اور ایف اے ٹی ایف کو الگ الگ دیکھا جائے۔ ہم ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 14 پوائنٹس پر عمل کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں میں کسی نے ملک کا نہیں سوچا، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، وہ قوم کے مجرم ہیں۔ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں کمپرومائز کیے بغیر کچھ چیزیں تبدیل کرنا پڑیں تو کریں گے۔ جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا، اس کے لیے کوئی چھوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

مزید :

قومی -