نیپرا کا  اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے معاملےپر شوکاز نوٹس ،کراچی الیکٹرک کمپنی بھی میدان میں آگئی

نیپرا کا  اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے معاملےپر شوکاز نوٹس ،کراچی الیکٹرک ...
نیپرا کا  اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے معاملےپر شوکاز نوٹس ،کراچی الیکٹرک کمپنی بھی میدان میں آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کا نیپرا کی جانب سے نوٹس لینے اور کراچی الیکٹرک کمپنی کو بھیجے جانے والے شوکاز نوٹس پر  کے الیکٹرک بھی میدان میں آ گئی ہے اور کہا ہے کہ ادارہ نیپراکےنوٹس کاجائزہ لےرہاہے،اس بار بھی نیپرا کو تمام جوابات سے آگاہ کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر 'کے الیکٹرک' کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جس پر کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارہ نیپراکےنوٹس کاجائزہ لےرہاہے،اس بار بھی نیپرا کو تمام جوابات سے آگاہ کیا جائیگا،ریگولیٹری ادارے کو 15دن میں تفصیلی جواب دے دیاجائےگا۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس باربھی نیپراکوتمام ترجوابات سےآگاہ کیاجائےگا،کےالیکٹرک قانون کی پاسداری اورقواعدوضوابط کےمطابق کام کرتاہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر "کے الیکٹرک" کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شوکاز نوٹس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے اور کے الیکٹرک سے 15 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔جواب جمع نہ کرانے پر کے الیکٹرک کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور یہ سمجھا جائے گا کہ کے الیکٹرک کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں اور کیوں نہ کے الیکڑک کے خلاف لوڈشیڈنگ پر کارروائی شروع کی جائے۔شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیپرا کے پاس کے الیکٹرک کا لائسنس معطل یا منسوخ کرنے، جرمانہ اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -