کرائے کا مکان دیکھنے گئی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، انتہائی شرمناک تفصیلات

کرائے کا مکان دیکھنے گئی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، انتہائی شرمناک ...
کرائے کا مکان دیکھنے گئی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، انتہائی شرمناک تفصیلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 3 افراد نے کرائے کا کمرہ دکھانے کے بہانے خاتون کی اجتماعی عصمت دری کردی۔

ضلع پرتاپ گڑھ کے راما پور میں ایک شادی شدہ خاتون کرائے کا مکان تلاش کر رہی تھی، ایک دکاندار نے اسے رات کو 9 بجے مکان دکھانے کیلئے بلایا۔ خاتون جب مکان دیکھنے پہنچی تو دکاندار نے اپنے 2 ساتھیوں کی مدد سے اسے دبوچ لیا اور ایک سنسان گھر میں لے گیا۔

وہاں تینوں دوستوں نے مل کر خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی اور فرار ہوگئے۔ خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کیا جس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -