آج کون مودی کا یار ہے ، نوازشریف یا عمران خان ؟خواجہ آصف نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم سمیت حکومتی وزرا بھی پریشان ہو جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو سلوک میاں نواز شریف کے ساتھ کیا، ہم نہیں بھول سکتے ،جب یہ زخمی ہوئے تھے تو میاں نوازشریف ان کی خیریت معلوم کرنے ان کے گھر چل کر گئے،آج حکومت کی طرف سے ایوان میں غلط بیانی کی گئی،سقوط کشمیر ہوچکا اور ہم کچھ نہیں کرسکے ، آج کون مودی کا یار ہے ، نوازشریف ہے یا عمران خان ؟اِنھوں نےنوازشریف کومودی کایار کہا تھا ہم نےآج سکورسیٹل کیاہے۔
نجی ٹی وہ کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آئینی حقوق کےتحفظ کیلئےحکومت دوقدم آگے بڑھے ہم5 قدم آگےبڑھیں گے،اگر زخموں پر مرہم رکھنا ہےتو قدم اٹھائیں ہم بڑھ کر جواب دیں گے،عالمی ذمہ داری پوری کررہےہیں تو ملک میں ووٹ کوعزت دینےکی ذمہ داری بھی توپوری کریں۔انہوں نےکہاکہ ملک میں ہماری روایات کوکس نےخراب کیا؟سیاست میں لحاظ کہاں چلا گیا؟جو اس وقت حکومت میں ہیں وہ روایات قائم کریں،حکمران حکومتی اداروں کو اپنی ذاتی تسکین کے لیےاستعمال نہ کریں،میڈیا کی آزادی اورسیاسی جماعتوں کےووٹ کابھی احترام کریں،کیا حکومت نے میڈیا کے ساتھ روایات پوری کی ؟ اِنھوں نےروایات نہ اپوزیشن میں پوری کی اور نہ حکومت میں پوری کی ہیں،انھوں نے کنٹینر پر 126 دن جو زبان استعمال کی کیا وہ ہماری روایات تھیں؟۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو سلوک انھوں نے میاں نوازشریف کے ساتھ کیا، ہم نہیں بھول سکتے ،جب یہ زخمی ہوئے تو میاں نوازشریف اُن کی خیریت معلوم کرنے ان کے گھر چل کر گئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے لیے کونسی عالمی ذمے داری پوری ہوتی ہے؟ یہ کلبھوشن کےحقوق کاتحفظ کررہےہیں سارے بندوبست اس کیلئے کررہےہیں،سقوط کشمیر ہوچکا اور ہم کچھ نہیں کرسکے ،کیا بھارت میں پاکستان اور کشمیر کے قیدیوں کے کوئی حقوق نہیں؟کیا انھوں نےان پاکستانیوں اورکشمیریوں کےحقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے ؟آج کون مودی کا یار ہے ، نوازشریف ہے یا عمران خان ؟ اِنھوں نےنوازشریف کومودی کایار کہا تھا ہم نےآج سکورسیٹل کیاہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک محترمہ کہہ رہیں تھی کہ ہم آئی سی جے میں گئے ان کوکچھ نہیں پتا،آج وہ وزیر شاید کلبھوشن کے رائٹس کا تحفظ کررہی تھیں۔