آزاد کشمیر انتخابات، پاک فوج کو اہم ذمہ داری مل گئی

آزاد کشمیر انتخابات، پاک فوج کو اہم ذمہ داری مل گئی
آزاد کشمیر انتخابات، پاک فوج کو اہم ذمہ داری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فوجی اہلکار 22 جولائی سے  26 جولائی تک تعینات ہونگے۔
 پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی اور الیکشن کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔فوج کے جوان 22 سے 26 جولائی تک کویک ری ایکشن فورس موڈ پر تعینات کیے جائیں گے جبکہ اس کےعلاوہ رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تعینات ہوں گے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں 32 لاکھ 20 ہزار 546 رائے دہندگان 25 جولائی کو پانچ سال کےلیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن  کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع جارہی ہے جبکہ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے ان کے امیدواروں کو دیگر جماعتوں کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -