احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،سڑک دونوں اطراف سے بند

احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،سڑک دونوں ...
احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،سڑک دونوں اطراف سے بند

  

احمد پور شرقیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پرچنیوٹ سے کراچی جانے والا کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر میں موجود 60 ٹن کیمکل شاہراہ پر بہنےسے سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیاگیاہے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقہ چنی گوٹھ میں نیشنل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر الٹنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم، موٹر وے پولیس، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسی حادثے سے بچاو¿ کے لئے سڑک کو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

ریسکیو ٹیم نے کیمیکل بہنے کی جگہ پر پانی مارا تاکہ ممکنہ طور پر آتشزدگی سے محفوظ رکھا جاسکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 ٹن کیمیکل سے لوڈ ٹینکر چنیوٹ سے کراچی جا رہا تھا کہ اوور سپیڈ ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -