افغان حکومت 6ماہ سے بھی کم عرصے میں ختم ہو سکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس نے خبردار کردیا

افغان حکومت 6ماہ سے بھی کم عرصے میں ختم ہو سکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس نے ...
افغان حکومت 6ماہ سے بھی کم عرصے میں ختم ہو سکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس نے خبردار کردیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کے پیش نظر امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے خبر دار کیا ہے کہ افغان حکومت 6 ماہ سے بھی کم عرصہ میں ختم ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انٹیلیجنس اداروں نے کہا ہے کہ طالبان نے آدھے سے زیادہ افغانستان کے ضلعی مراکز پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔افغان حکومت کی جانب سے محدود جگہوں پر توجہ مرکوز کرنے سے افغان عوام میں یہ تاثر پیدا ہوگا کہ حکومت نے انہیں طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے۔

دریں اثنا امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے کہا کہ امریکی فورسز کی نئی حکمت عملی کے تحت دارالحکومت کابل سمیت دیگر بڑی آبادی والے مراکز کی حفاظت شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بظاہر طالبان تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔