وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج دو روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یہ دورہ چینی ہم منصب وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر کررہے ہیں جبکہ وزرات خارجہ کے سینئر حکام بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، سی پیک میں اعلیٰ معیاری ترقی کے امور زیر غور آئیں گے جبکہ دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون میں وسعت پر بھی گفتگو ہوگی۔

دورے کے دوران افغان تنازع سمیت باہمی اور علاقائی و عالمی امور بھی غور ہوگا۔دورے سے پاک چین تذویراتی معاون شراکت دار ی مزید مضبو ط ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -