کراچی کے ساحل پر بحری جہاز کے پھنسے کا معاملہ ، اخراجات اور نقصان کون بھرے گا ؟ پاکستان نے واضح اعلان کر دیا 

کراچی کے ساحل پر بحری جہاز کے پھنسے کا معاملہ ، اخراجات اور نقصان کون بھرے گا ...
کراچی کے ساحل پر بحری جہاز کے پھنسے کا معاملہ ، اخراجات اور نقصان کون بھرے گا ؟ پاکستان نے واضح اعلان کر دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے سا حل پر دھنسنے والا جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی حدود میں داخل نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق علی زیدی کا کہنا ہے کہ جہاز عملے کی تبدیلی کے لیے پاکستانی سمندری حدود میں آیا، بحری جہاز کا انجن خراب تھا، خراب موسم کی وجہ سےکم پانی کی طرف مڑا۔انہوں نے کہا کہ کراچی بندرگاہ پر رابطے سے قبل ہی جہاز ساحل تک پہنچ چکا تھا، بحری جہاز نکالنے کے لیے آنے والے اخراجات اور نقصان کا ازالہ جہاز کا مالک کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندری جہاز پانی میں آدھے میٹر کی سطح پر موجود ہے، سمندری جہاز کو نکالنے کے لیے کم از کم 5 میٹر کی سطح چاہیے ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج حکام کے ساتھ معاملات طے کرنے پر غور ہو گا، جہاز پانامہ میں رجسٹرڈ ہے اور وہاں کی انتظامیہ سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز سی ویو کے قریب پھنس گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -