اسرائیل نے ایک اور مسلمان ملک پر میزائل چلا دیا

اسرائیل نے ایک اور مسلمان ملک پر میزائل چلا دیا
اسرائیل نے ایک اور مسلمان ملک پر میزائل چلا دیا

  

 دمشق (ویب ڈیسک) علی الصبح اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حمص کی طرف میزائل داغا گیا تاہم اسے  فضا میں تباہ کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

شامی فوجی ذرائع اور شام کی سرکاری میڈیا تنظیم ’’اورتاس‘‘ کے حوالے سے بتایا گیا کہ  اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کیا تھا جسے شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز تباہ کردیا۔میزائل کے ٹکڑے آبادی پر گرنے سے شہری املاک کو معمولی نقصان ضرور پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ لبنانی سرحد کے ساتھ واقع شامی شہر حمص کو ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے جہاں پچھلے ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے بہت بڑھ گئے ہیں۔