مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 2کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 2کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 2کشمیری شہید

  

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، قابض فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے سو پور کے علاقے وار پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

قابض فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر میں تلاشی لی گئی جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -