مسجد الحرام میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے 87 واقعات رپورٹ ، 10 ہزار ریال فی کس جرمانہ عائد

مسجد الحرام میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے 87 واقعات رپورٹ ، 10 ہزار ریال فی ...
مسجد الحرام میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے 87 واقعات رپورٹ ، 10 ہزار ریال فی کس جرمانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن) دوران حج غیر قانونی طریقے سے مسجد الحرام  میں داخل ہونے کی کوشش کرنے سے متعلق 87 واقعات رپورٹ ہوئے ، ان تمام افراد کو فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔

کورونا کی وباء کے پیش نظر امسال سعودی عرب میں موجود افراد میں سے 60 ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی، ان افراد پر بھی کورونا سے متعلق ایس او پیز  جن میں ماسک کا استعمال ، سماجی فاصلہ  اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی تھی ۔ ساتھ ہی حجاج کرام کو  ایک جگہ اکٹھا ہونے سے منع کرنے کیلئے مسجد حرام اور مشاعر مقدسہ میں ایک خاص ترتیب سے داخلے کی اجازت دی گئی تھی ۔

العربیہ کے مطابق حکام کی جانب سے پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ حج کے ایام میں وضع کردہ طریقے کے خلاف مسجد حرام اور دیگر مقدس مقامات پر جانے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ، مگر اس تنبیہ کے باوجود مسجد الحرام میں غیر قانونی طور پر 87 واقعات رپورٹ ہوئے ۔

حج سیکیورٹی کمانڈ کےسربراہ بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے شہریوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ حج کےایام میں مسجد حرام اور مقامات مقدسہ میں داخلے کے لیے وضع کردہ طریقہ کار عمل کریں اور غیر مجازطریقے سے حرم مکی میں داخلے سے بچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 ذی الحج تک بغیر پیشگی اجازت کے کسی کو مسجد حرام میں داخلے کی اجازت نہیں۔