سابق سفیر کی بیٹی کے قتل میں اہم پیش رفت، ملزم کا برطانیہ میں بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہونے کا انکشاف

سابق سفیر کی بیٹی کے قتل میں اہم پیش رفت، ملزم کا برطانیہ میں بھی کریمنل ...
سابق سفیر کی بیٹی کے قتل میں اہم پیش رفت، ملزم کا برطانیہ میں بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہونے کا انکشاف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نور مقدم کوقتل کرنے والے ظاہر جعفر نامی کا برطانیہ میں بھی کرمینل ریکارڈ موجود ہے جس کی چھان بین کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ نور مقدم کے قتل کے بعد موقع سے خون آلود چاقو، آہنی کلپ، پستول، 100 سے زیادہ راونڈ اور شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے، چاقو پر لگے خون اور مقتولہ کے خون کا سیمپل میچنگ کیلئے لیب بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی مقتولہ اور ملزم کے سیمپل بھجوادیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے گھر کے دوسیکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں۔

خیال رہے کہ عید سے ایک روز قبل تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -