بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ کو شوٹ سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا مہنگا پڑ گیا

بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ کو شوٹ سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا مہنگا پڑ گیا
بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ کو شوٹ سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا مہنگا پڑ گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ کا ویب شو کی شوٹنگ کیلئے سیٹ پر جانے سے قبل کرایا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔ اداکارہ نے خو د کو آئسولیٹ کرلیا ہے جبکہ ’کوڈ ایم‘نامی ویب سیریز کی شوٹنگ کو روک کر اس کا شیڈول بھی مو¿خر کردیا گیا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ جینیفر ونگیٹ نے بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے کے باوجود میں خود کو مکمل ٹھیک محسوس کر رہی ہوں اور جلد صحت یابی کے بعد شوٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایکشن میں دکھائی دوں گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ جینیفر ونگت نے انسٹاگرام پر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے جلد شو کی شوٹنگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور ساتھی اداکار سے مخاطب ہوتے ہوئے ان سے جلد ملنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید :

تفریح -