اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے پر گرفتاری کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا ، کیا کرنے والی ہیں ؟ دبے لفظوں میں بتا دیا 

اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے پر گرفتاری کے بعد ...
اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے پر گرفتاری کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا ، کیا کرنے والی ہیں ؟ دبے لفظوں میں بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں اور ان کے گھر سے 70 سے زائد فلمیں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر اداکارہ کو انڈسٹری میں کافی نتقید کا بھی سامنا ہے جبکہ متعدد ماڈلز بھی راج کندرا کے خلاف الزامات کے ساتھ سامنے آئیں ہیں ۔ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اس معاملے پر خاموشی اب تک نہیں توڑی ہے لیکن انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے احساسات ظاہر کر دیئے ہیں ۔ اداکارہ نے امریکہ سے تعلق رکھنے والی معروف مصنف اور صحافی ” جیمز تھر بر “ کی کتاب سے ایک صفحے پر لکھی بھی تحریر کو شیئر کیا ، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ”میں گہری سانس لیتی ہوں ، جانتی ہوں کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں زندہ ہوں ، میں نے ماضی میں بھی چیلنجز کا سامنا کیاہے اور مستقبل میں بھی چیلنجز سے باہر نکلوں گی ، آج میں زندگی گزار نے سے مجھے کوئی چیز بھٹکا نہیں سکتی ۔“

مزید :

تفریح -