کورونا سے متاثرہ افراد کی لاشیں ہسپتال کے کوڑے دان میں پھینک دی گئیں

کورونا سے متاثرہ افراد کی لاشیں ہسپتال کے کوڑے دان میں پھینک دی گئیں
کورونا سے متاثرہ افراد کی لاشیں ہسپتال کے کوڑے دان میں پھینک دی گئیں

  

تیونسیہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )تیونس میں کورونا وائرس تباہی مچا رہا ہے مگر اس کے ساتھ ہی دارالحکومت تیونسیہ کے سرکاری ہسپتال میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں کوڑے دان میں پھینکنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔

العریبہ کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص ہلاک ہو گیا اس کے عزیز جب میت لینے پہنچے تو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ میت ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھنے کی بجائے کوڑے دان میں پھینکی گئی تھی ، کوڑے دان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے اور بھی کئی لوگوں  کی ڈیڈ باڈیز موجود تھیں ۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں نے شدید رد عمل دیا اور اسے انسانیت کی تذلیل قرار دیا ۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نےمنطق بیان کی کہ روزانہ ہسپتال میں 10 سے 15 افراد ہلاک ہو رہے ہیں اتنی میتیں مردہ خانے میں رکھنے کی گنجائش نہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -