آزاد کشمیر انتخابات،ن لیگ نے الیکشن ڈے کی مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی

آزاد کشمیر انتخابات،ن لیگ نے الیکشن ڈے کی مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی
آزاد کشمیر انتخابات،ن لیگ نے الیکشن ڈے کی مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کی جانب سے آزادکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر الیکشن ڈے کی مانیٹرنگ کی حکمت تیار کرلی گئی ۔ن لیگ کی جانب سے مرکزی سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیاگیا ہے جو الیکشن ڈے پر24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ووٹ چوری ناکام بنانے کے لیے بھرپور نگرانی کی جائے گی جس کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، پارٹی رہنماوں اور کارکنان کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کے لیے ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں صورت حال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔

لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے کارندے آمرانہ اور ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا،آزاد جموں وکشمیر کا ہر شہری نہ صرف ووٹ دے گا بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے گا۔

مزید :

قومی -