غزہ میں عید کے تیسرے روز دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی 

غزہ میں عید کے تیسرے روز دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی 
غزہ میں عید کے تیسرے روز دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی 

  

غزہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ کے مصروف کاروباری علاقے میں ایک مکان میں جمعرات کے روز دھماکہ ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ الزاویہ میں ایک مکان میں ہوا ، اس سے ملحقہ متعدد عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا مگر دھماکے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے واقعے سے لا تعلقی کا اظہار کیا ۔

غزہ شہر گزشتہ ماہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں تباہ حالی کا شکار ہے ، وزارت صحت غزہ کے مطابق اس مسلط کردہ جنگ میں 260فلسطینی شہید ہوئے جن میں 67بچے اور39خواتین شامل ہیں ۔ حکمران جماعت حماس کی جانب سے اپنے 80مزاحمت کاروں کی شہید کی تصدیق کی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -عرب دنیا -