ایکسپو 2020ءکے شرکاء، نمائش کنندگان، منتظمین اور ان کے اہلکاروں کو یو اے ای میں داخلہ کی اجازت

ایکسپو 2020ءکے شرکاء، نمائش کنندگان، منتظمین اور ان کے اہلکاروں کو یو اے ای ...
ایکسپو 2020ءکے شرکاء، نمائش کنندگان، منتظمین اور ان کے اہلکاروں کو یو اے ای میں داخلہ کی اجازت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) کورونا وباءکی وجہ سے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے تحت دنیا کے بہت سے ممالک کے لوگوں کا داخلہ وقتی طور پر متحدہ عرب امارات میں ممنوع ہے لیکن یکم اکتوبر 2021ءکو شروع ہونے والے ایکسپو 2020ءمیں شرکت اور پیشگی انتظامات مکمل کرنے کے لیے ایکسپو 2020ءکے شرکاء، نمائش کنندگان، منتظمین اور ان کے اہلکاروں کو یو اے ای میں داخلہ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یو اے ای جنرل ایوی ایشن اتھارٹی GCAA کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اماراتی، ان کے رشتہ داروں، گولڈن ویزہ رکھنے والے اور ڈپلومیٹک مشن عملہ کو سی آر ٹیسٹ کے بعد یو اے ای میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایکسپو 2020ءمیں شرکت کرنے والے مرد و خواتین ودیگر کو جنرل اتھارٹی برائے سکیورٹی آف پورٹس سے بھی منظوری حاصل کرنا ہوگی۔

دبئی میں ہونے والے ایکسپو 2020ءمیں دنیا بھر کے 192 سے زائد ممالک کے لوگ شرکت کریں گے جبکہ 25 ملین سے زائد وزٹرز کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -