نور مقد م قتل کیس، وفاقی پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا

نور مقد م قتل کیس، وفاقی پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا
نور مقد م قتل کیس، وفاقی پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی پولیس کی جانب سے نورمقدم کے قتل میں ملوث ملزم ظاہر جعفر کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کردی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدار ت اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نورمقدم کے قتل کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی کوہسار، ایس ایچ او کوہسار اور تفتیشی ٹیم کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکا کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مقدمہ کی پیشرفت کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نور مقدم کو 20 جولائی کے روز قتل کر دیا گیا تھا ، پولیس کی تفتیش کے مطابق مقتولہ کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیاگیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -