ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستانی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں 

ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستانی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں 
ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستانی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارباڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطا بق سکواڈ میں شامل تمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی اور ان کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی۔ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز پہنچنے پر قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -