حوثی باغیوں نے یمنی فوج پر چڑھائی کردی، آگے سے نتیجہ کیا نکلا؟ سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

حوثی باغیوں نے یمنی فوج پر چڑھائی کردی، آگے سے نتیجہ کیا نکلا؟ سب سے بڑا ...
حوثی باغیوں نے یمنی فوج پر چڑھائی کردی، آگے سے نتیجہ کیا نکلا؟ سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

صناء ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یمن کی سرکاری فوج نے مارب صوبے کے اطراف فوجی ٹھکانوں سمیت در اندازی کی کوشش کرنے والے متعدد حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔

یمن حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ روز حوثی ملیشیا عناصر نے المشیریف ، جبل مراد اور رحبہ کے محاذوں کی جانب در اندازی کی کوشش کی جس پر یمنی فوج نے بھرپور کارروائی کی جس سے درجنوں جنگجوؤں کے ہلاک اور زخمی ہو جانے کے بعد بقیہ عناصر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

یمن کی فوج نے توپوں سے صراوح کے مقام پر مختلف ٹھکانوں میں حوثی ملیشیا کی کمک پر گولے داغے جس سے ان کا جانی و مالی نقصان ہوا۔

یمنی فوج کے میڈیا مرکز سے کہا گیا کہ فوج اور عوام نے مل کر وادی الوینان اور کئی دیگر ٹھکانے ، ٹیلے حوثیوں سے آزاد کرا لیے، کارروائی میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -سیاست -عرب دنیا -