حیدرآباد، نیپرا کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتوں کا نوٹس،تحقیقات کا فیصلہ

حیدرآباد، نیپرا کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتوں کا نوٹس،تحقیقات کا فیصلہ
حیدرآباد، نیپرا کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتوں کا نوٹس،تحقیقات کا فیصلہ

  

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیپرا نے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ حیسکو سے حیدر آباد میں پیش آنے والے افسوناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ 

نیپرا حکام کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں بجلی کا ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث 10افراد جھلس گئے تھے جبکہ 18زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -حیدرآباد -