آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کرکٹ میچ ٹاس کے باوجود ملتوی

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کرکٹ میچ ٹاس کے باوجود ملتوی
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کرکٹ میچ ٹاس کے باوجود ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے ( ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والا ایک روزہ میچ ٹاس ہونے کے باوجود ملتوی ہو گیا کیوں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ سکواڈ میں شامل ایک ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے ٹاس تو ہوا مگر  کھیل شروع نہ ہو سکا، ٹاس کے بعد رپورٹ آئی کہ ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں شامل ایک ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی رپورٹ آئی ہے ، جس کی وجہ سے چند منٹ قبل ہی کھیل ملتوی کرنا پڑا ،  کھلاڑی، میچ آفیشلز اور ٹیلی ویژن کا عملہ ہوٹل میں آئیسولیشن میں چلا گیا ۔

اب تمام افراد کے ٹیسٹ کے تمام نتائج کی تصدیق ہونے کے بعد میچ کے دوبارہ کھیلے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم بھی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہے۔

مزید :

کھیل -