تین روز سے بند شاہراہ قراقرم کی اب کیا صورتحال ہے؟ آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا

تین روز سے بند شاہراہ قراقرم کی اب کیا صورتحال ہے؟ آئی ایس پی آر نے اعلان ...
تین روز سے بند شاہراہ قراقرم کی اب کیا صورتحال ہے؟ آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں20جولائی کو بارشوں کی وجہ سے بند ہونے وائی شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ قراقرم ہائی وے کھولنے کے لیے ایف ڈبلیو او نے دن رات محنت اور جانفشانی سے کام کیا ہے۔قراقرم ہائی وے 20 جولائی کو گلگت بلتستان میں تتہ پانی اور رائے کوٹ کے درمیان بارشوں کی وجہ سے20 مقامات پر بند ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ خراب موسم اور مشکل حالات کے باوجود ایف ڈبلیو اوکی ٹیموں نے دن رات کام کر کے سڑک کھولی، اب قراقرم ہائی وے پر ہر قسم کی ٹریفک جا سکتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -