کیا طالبان واقعی 90 فیصد سرحدوں پر قبضہ کر چکے ہیں؟ افغان حکومت کا موقف بھی آگیا

کیا طالبان واقعی 90 فیصد سرحدوں پر قبضہ کر چکے ہیں؟ افغان حکومت کا موقف بھی ...
کیا طالبان واقعی 90 فیصد سرحدوں پر قبضہ کر چکے ہیں؟ افغان حکومت کا موقف بھی آگیا

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان افغان وزارت دفاع فواد امان نے کہا ہے کہ طالبان کا افغانستان کی 90 فیصد سرحدوں پر کنٹرول کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے اوران دعووں کی آزادانہ تصدیق کرنا ممکن نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترجمان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے جن سرحدوں پر کنٹرول کا دعویٰ کیا جارہا ہے وہاں سرکاری فورسز قابض ہیں ، یہ بے بنیادپروپیگنڈا ہے،سرکاری فورسز ملک کی سرحدوں اور تمام اہم شہروں اور شاہراہوں کا کنٹرول رکھتی ہیں۔

دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان نے گذشتہ ہفتے سپین بلدک سرحد پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں تقریبا 100 شہریوں کو ہلاک کیا تھا، افغان فورسز جلد ہی اس کا انتقام لیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز( جمعرات ) کوطالبان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی 90فیصد سرحدیں انہیں کے زیر قبضہ ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -