’گلگت  بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ

’گلگت  بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی‘ ...
’گلگت  بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ 25جولائی کا سورج آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان  تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی فتح لیکر طلوع ہوگا،گلگت  بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائےگی،مخالف جماعتوں کابیانیہ عوام نےمسترد کردیاہے،مخالف جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتیں،شکست ان جماعتوں کامقدر ہے،کشمیر ی عوام ایماندار اوردیانتدارقیادت کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار  نے کہاکہ  25جولائی کو کشمیر کے عوام دیانتداراور شفاف قیادت کو ووٹ دیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور کشمیری عوام کی محبت کے باعث پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر الیکشن میں فتح حاصل کرے گی، کشمیری عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت پاش پاش کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ جرات مند انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیاہے،آزاد کشمیر کے عوام وزیراعظم عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔