عید پر زیادہ گوشت کھانے کا انجام ،پشاور میں ہزاروں افراد ہسپتال پہنچ گئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں عیدالاضحی پر گوشت زیادہ کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث سات ہزار سے زائد مریض ہسپتال لائے گئے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیادہ گوشت کھانے سے متاثرہ دوہزار500 مریض لائے گئے۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پیٹ درد شکایت پر 4500 مریض لائے گئے جن میں سے 331 مریضوں کو داخل بھی کیا گیا۔حکام کے مطابق بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔