آزاد کشمیر الیکشن ،جن افراد کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی وہ اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے یا نہیں ؟الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبر آزاد کشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا ہے کہ آنے والے ریاستی انتخابات میں زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کروانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے پاک فوج کو بلانےکامطالبہ کیا ہے،آزاد کشمیرالیکشن میں فوج تعینات کرنےکی منظوری دی ہے،فوج کا پولنگ پراسیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،فوج کوئیک ریسپانس فورس کےطورپرپولنگ سٹیشنز کےقریب رہےگی،پاک فوج کاالیکشن سےکوئی تعلق نہیں،سیکیورٹی کےلیےتعینات ہوگی۔
ممبر آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کہا کہ شناختی کارڈ کے بغیر کوئی بھی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے گاتاہم اگر کسی کا آئی ڈی کارڈ ایکسپائرڈ ہوا بھی ہو تو وہ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔فرحت علی میر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ووٹر چاروں صوبوں میں موجود ہیں، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنایا گیا ہے، شفاف انتخابات کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، ہر جگہ سیکیورٹی سخت ہوگی۔