آسٹریا میں اب فیملی ڈاکٹر بھی مفت کورونا ٹیسٹ کریں گے

آسٹریا میں اب فیملی ڈاکٹر بھی مفت کورونا ٹیسٹ کریں گے
آسٹریا میں اب فیملی ڈاکٹر بھی مفت کورونا ٹیسٹ کریں گے

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں ماسک پر پابندی ہٹانے کے بعد پہلی مرتبہ تقریبا 400 نئے انفیکشن اور کوئی اموات نہیں ہوئی اور اب فیملی ڈاکٹرز بھی پی سی آر کورونا ٹیسٹ کریں گے۔

آسٹریا بھرمیں میڈیکل سٹوروں کی طرح فیملی ڈاکٹرز بھی اپنے انتظامات کے تحت پی سی آر کے مفت ٹیسٹ جلد شروع کریں گے۔ جمعہ کو نمائندہ وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ طبی ایسوسی ایشن نے وزارت صحت اور سماجی تحفظ کے ساتھ اس پر اتفاق کیا ہے کہ فیملی ڈاکٹرز مفت پی سی آر ٹیسٹ اگلے چند دنوں میں شروع کریں گے۔اب علاقائی صوبوں کے اختیارات پر منحصر ہے کہ انہیں کب شروع کرنا ہے۔ نجی لیبارٹریوں اور پریکٹس میں پی سی آر ٹیسٹ " مزیدموثر نتائج" مہیا کریں گے جو 72 گھنٹوں کے لئے موزوں ہوتے ہیں۔وزارت صحت نے لوگوں کو خبردار کیا کہ احتیاط کریں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں ہجوم میں جانے سے پرہیز کریں کیونکہ آسٹریا بھرمیں ڈیلٹا وائرس مختلف حالتوں میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

 جمعہ23 جولائی تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 392 نئے کورونا کیسز درج ہوئے۔ کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ ابھی تک آسٹریا میں 655589 کورونا ٹیسٹوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 23 جولائی تک آسٹریا بھر میں 10730 افراد کورونا وائرس کے نتائج سے مر چکے ہیں اور 640430 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال 100 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ان میں سے 25 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔آئندہ ماہرین پیش گوئی کررہے ہیں کہ آسٹریا میں چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کورونا کیسوں میں حیران کن اضافے کی توقع ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -