انڈونیشیا کی مشہور اسلامی سکالر پروفیسر ڈاکٹر خزیمہ توحید کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

انڈونیشیا کی مشہور اسلامی سکالر پروفیسر ڈاکٹر خزیمہ توحید کورونا کے باعث ...
انڈونیشیا کی مشہور اسلامی سکالر پروفیسر ڈاکٹر خزیمہ توحید کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

  

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کی بزرگ دینی مبلغہ اور مشہور اسلامی سکالر پروفیسر ڈاکٹر خزیمہ توحید کورونا وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جا ملیں،انڈونیشا کی وزارت مذہبی امور نے ڈاکٹر خزیمہ توحید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی بزرگ پروفیسر ڈاکٹر خزیمہ توحید آج 23 جولائی 2021ء بروز جمعہ مبارک انتقال کر گئیں، وہ علوم القرآن یونیورسٹی جکارتہ کی صدر تھیں۔ انھوں نے پندرہ برس تک مصر کی ازھر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور وہاں سے شریعت میں پی ایچ ڈی کیا۔ اسلامی علوم خصوصا قرآنیات اور فقہ و اجتہاد پر ان کی بڑی گہری نظر تھی۔ وہ مختلف فقہی اداروں اور فتوی کمیٹیوں کی رکن تھیں۔پروفیسر ڈاکٹر خزیمہ توحید  نے بیسیوں عالمی کانفرنسوں اور سیمینارز میں شرکت کی اور علمی و تحقیقی مقالات پیش کیے۔

مزید :

بین الاقوامی -