ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ میں رات کے کرفیو کو 30جولائی تک بڑھا دیا گیا

ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ میں رات کے کرفیو کو 30جولائی تک بڑھا دیا گیا
ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ میں رات کے کرفیو کو 30جولائی تک بڑھا دیا گیا

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )کوروناوائرس میں مسلسل اضافے کے باعث کاتالان صوبائی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ میں کرفیو کی مدت بڑھانے کے لئے درخواست جمع کروائی گئی تھی۔ عدالت نے کاتالونیا میں 30 جولائی تک کرفیو کی مدت بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ واضع رہے گزشتہ ہفتے سے صوبہ بھر کی 161 میونسپلٹیز میں رات 1 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیاہے۔ اب میونسپلٹیز کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔

کرفیو کے علاوہ عدالت نے دیگر پابندیوں کو بھی برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے۔ ریسٹورنٹس سمیت ہر طرح کے کاروبار رات ساڑھے بارہ بجے بند کرناہوں گے۔ 10 سے زائد افراد کے اکٹھ پر پابندی کے ساتھ نائٹ کلب کو آوٹ ڈور ایریا کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ماہرین کی جانب سے شہری حکومت کو رات کے وقت ایسی جگہیں بند کرنے کا مشورہ دیاہے جہاں پر زیادہ لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -