محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کردی 

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کردی 
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کردی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں 25 اور 26 جولائی کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے تاہم گرج چمک کے ساتھ مون سون کی بارشیں ہونے کا امکان کم ہوچکا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 25 اور 26 جولائی کو شہر میں موسم ابرآلود رہنے جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس دوران کہیں بوندا باندی جبکہ کہیں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے موسم قدرے بہتر ہوجائےگا۔ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شہر میں حدت رہی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری جبکہ صبح کے وقت کم سے کم پارہ 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب صبح کے وقت 82 جبکہ شام کو 70 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -