حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثہ ، گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لئے امداد کا اعلان کردیا 

حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثہ ، گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لئے ...
حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثہ ، گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لئے امداد کا اعلان کردیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ ہلاک افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،گورنر سندھ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نےوفاقی وزیرتوانائی حماداظہرسےٹیلیفون پررابطہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ ٹرانسفارمر حادثے کی جلد اور شفاف تحقیقات کی جائے اور حادثے کے ذمہ داروں کو قرار واقع سزا دی جائے گی،گورنر سندھ نے مزیدکہاکہ حکومت ہلاک اورزخمیوں کےلئےبھرپور مالی امداد کرے گی،حکومت ہلاک شدگان کےاہل خانہ کے لئےساڑے 7 لاکھ روپے معاوضہ دے گی جبکہ زخمیوں کےلئے5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 3 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا۔