آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ، اہم رہنما زخمی

آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ، اہم رہنما زخمی
آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ، اہم رہنما زخمی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی رہنما عارف مغل کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عارف مغل اور ان کے بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔