والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا مشکور ہوں : سفیر پاکستان ویانا 

والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا مشکور ہوں : سفیر پاکستان ویانا 
والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا مشکور ہوں : سفیر پاکستان ویانا 

  

ویانا(اکرم باجوہ)سفیر پاکستان ویانا آسٹریا آفتاب احمد کھوکھر کی والدہ محترمہ 12 جولائی کو لاہور پاکستان میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں۔سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملنے پر ویانا سے پاکستان روانہ ہوگے تھے۔ سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے اپنی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں آپ میرے دکھ میں شریک ہوئے میں آپ سب کا مقروض ہوں، اللہ پاک میری والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ آپ سب کی دعاو¿ں اور محبت نے میری زندگی کے اس مشکل وقت کو سہارا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ واقعتا یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس کی جگہ اس طرح برقرار رہے گی جیسے میری ساری زندگی، کچھ دوستوں نے مجھ سے کہا کہ جب میں پنڈی اسلام آباد میں آو¿ں تو ملاقات کریں کیونکہ وہ تعزیت کے لئے آنا چاہتے ہیں ۔میں ایک دو دن کے لئے پنڈی آیا ہوںاورمیں اتوار سہ پہر کے روز تک گھر (19-چکلالہ سکیم 1) میں رہوں گا آپ تشریف لا سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -