مسلم لیگ( ن) کے ایم پی اے مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

مسلم لیگ( ن) کے ایم پی اے مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ
مسلم لیگ( ن) کے ایم پی اے مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں مولانا غیاث الدین کے بیٹے  زید بن غیاث کو 3گولیاں لگی ہیں اورانہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا  ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ۔تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی حمایت کی تردید کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز( ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے جبکہ پرویز الہیٰ کو (ق )لیگ کی جانب سے دیئے گئے ووٹ سپیکر نے چوہدری شجاعت حسین کے خط کی روشنی میں مسترد کرنے کی رولنگ دی تھی۔