سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، اہم کمانڈر سمیت 3 گرفتار، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دو آپریشن کیے ہیں جن میں تین دہشت گرد ہلاک جب کہ اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے 2 مختلف علاقوں میں کیےگئے، پہلےآپریشن میں اہم کمانڈرسمیت تین دہشت گردگرفتار ہوئے۔ کمانڈرسمیت تینوں دہشت گردوں کوزخمی حالت میں گرفتارکیاگیا۔ سیکیورٹی فورسز کے دوسرے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کا تعلق حافظ گل بہادرگروپ سے تھا۔ ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردسیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ یہ شہریوں کےقتل اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھے۔