پیپلز پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا :صفدر،نا ہید عباسی

پیپلز پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا :صفدر،نا ہید عباسی
پیپلز پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا :صفدر،نا ہید عباسی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنماء ناہید خان اور انکے شوہر صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ وہ کل بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے، ان کی وفائیں گڑھی خدا بخش کی دو قبروں سے ہیں۔ الحمرا ہال میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب میں صفدر عباسی نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی بدل چکی ہے، اسکی میراث اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ اس ملک کے غریب ،محنت کش اور مزدور تھے۔ناہید خان کا کہنا تھا کہ پارٹی رکنیت معطل کر کے انہیں کوئی پیپلزپارٹی سے نہیں نکال سکتا۔

مزید : لاہور