پہلے وعدے وفا نہ ہوسکے ، وزیراعظم پرویز اشرف نے توانائی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

پہلے وعدے وفا نہ ہوسکے ، وزیراعظم پرویز اشرف نے توانائی کمیٹی کا اجلاس طلب ...
پہلے وعدے وفا نہ ہوسکے ، وزیراعظم پرویز اشرف نے توانائی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے توانائی بحران پر مشاوت کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں توانائی کمیٹی اور دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ آج ہونے والے اجلاس کا مقصد توانائی بحران پر قابو پانے کے ساتھ اس کا مستقل حل تلاش کرنا ہے جس سے عوام کو جلد از جلد ریلیف مہیا کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اِس سے قبل بجلی وپانی کے وزیربھی رہ چکے ہیں جنہوں نے 14اگست 2009ءکو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان بھی کیاہواہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں