چوہدری کے گھر راجے کی حاضری ، کھانا کھایا اور شکریہ ادا کیا

چوہدری کے گھر راجے کی حاضری ، کھانا کھایا اور شکریہ ادا کیا
چوہدری کے گھر راجے کی حاضری ، کھانا کھایا اور شکریہ ادا کیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چوہدری شجاعت حسین کا اور ان کی پارٹی کا انہیں وزیراعظم منتخب کرانے پر شکریہ ادا کیا۔چوہدر ی شجاعت حسین نے کہاہے کہ جمہوریت، آئین اور قانون کی بقاءکے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ملاقات کے بعد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر شکریہ ادا کرنے کے لیے آئے ہیں۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ توانائی کے بحران کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہوگی جس کی وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ توانائی بحران پر جلد از جلد قابو پالیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد