مسلم لیگ ق کا نو اراکین کے خلاف کارروائی کافیصلہ

مسلم لیگ ق کا نو اراکین کے خلاف کارروائی کافیصلہ
مسلم لیگ ق کا نو اراکین کے خلاف کارروائی کافیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق نے اپنے نو ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جن میں کشمالہ طارق، ہمایوں سیف اللہ، کشن چن پروانی، ارباب ذکاءاللہ، عاصم نزیر ، خادم حسین،اویس لغاری ،ا میر مقام اور غلام حیدر شامل ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جن اراکین پارلیمنٹ نے پارٹی کی پالیسی کے مخالف ووٹ دئیے ہیں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرایا جائے گا جس کے بعد پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ جن اراکین پارلیمنٹ نے پارٹی کے کہنے کے باوجود وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو ووٹ نہیں دیا پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔

مزید : سیاست /اہم خبریں