ہم جیسا کو ئی نہیں :بشیر بلور

ہم جیسا کو ئی نہیں :بشیر بلور
ہم جیسا کو ئی نہیں :بشیر بلور

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلورنے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود حکومت نے میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ ڈبگری آسیہ پارک میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ ہم کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم نے چار سال کی مختصر مدت میں اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کئے۔ دہشت گردی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ہم نے قومی تعمیر و ترقی کا چیلنج بھی قبول کیا صرف چار سال میں صوبے میں یونیورسٹیوں و سکول و کالجز کی تعداد دگنی کردی۔ صوبے کو اس کی شناخت دلانا، پن بجلی منافع کا حصول، متفقہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کی صورت میں صوبائی خودمختاری کا حصول ہماری تاریخ ساز کامیابیاں ہیں۔

مزید : پشاور