ٹنڈو محمد خان(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے لئے تحریک انصاف نے تیاری مکمل کر لی جبکہ صدر زرداری کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں نواحی گاوں غلام مصطفی نظامانی میں عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کے ہوتے ہوئے ملک میں شفاف الیکشن ہونا ناممکن ہے اور تحریک انصاف الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف الیکشن میں جما عت اسلا می سے تو بات چیت کر سکتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن )سے کسی بھی صورت اتحاد ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا اس مہینے کی ستائیس جون کو تحریک انصاف کا سونامی توانائی بحران کے خلاف فیصل آباد میں احتجاج کرے گی اور اگر توانائی بحران جلد حل نہ ہوا احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔