سکو ل کا پر نسپل بجلی کا بل دیکھ کر بے ہو ش ہو گیا

سکو ل کا پر نسپل بجلی کا بل دیکھ کر بے ہو ش ہو گیا
سکو ل کا پر نسپل بجلی کا بل دیکھ کر بے ہو ش ہو گیا

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز کا لو نی میں ایک سکول کو گیپکو نے ماہ مئی کا بل 19 لاکھ چھتیس روپے بھجوا دیا جسے دیکھتے ہی سکول پر نسپل ایم بی شجاع سکتے میں آ گیا جسے سکول کے عملہ نے طبی امداد کے لیے قر یبی ہسپتال منتقل کیا۔ پرنسپل کا کہنا تھاکہ اس نے 4 ماہ پہلے سکول شروع کیا ہے جس میں صرف 80 بچے زیر تعلیم ہیں اور تمام کمروں میں پنکھے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پہلے سکول کا بل 3 سے 4 ہزار روپے کے درمیان آتا تھا اور گیپکو نے بلا جواز لاکھوں رو پے کا بل بھجوا دیا ہے۔

مزید : گوجرانوالہ