راجہ کے لیے "اولے"تیار

راجہ کے لیے "اولے"تیار
راجہ کے لیے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے صدر زرداری کیخلاف سوئس حکام کو خط لکھوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ مولوی اقبال حیدر نے وفاق پاکستان اور وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کو فریق بنا کر موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا واضح فیصلہ ہے کہ وزیر اعظم سوئس حکام کو خط لکھنے کا پابند ہے لہذا عدالت عالیہ راجہ پرویز اشرف کو خط لکھنے کی ہدایت جاری کرے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر وزیر اعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھتے تو انہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب قرادیاجائے۔ آئینی درخواست کی سماعت پیر کے روز ہوگی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس