شدید گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

شدید گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
شدید گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان کے علاقے دو روز تک شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ملک بھر کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی پاکستان کے علاقے مزید دو روز تک گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد ڈویژن میں درجہ حرارت 45سے49 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسلام آباد میں 45، لاہور، پشاور چوالیس، فیصل آباد45، ملتان بیالیس، مظفر آباد اکتالیس، گلگت 38 اور مری میں32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹے کے دوران لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ،ڈی آئی خان، سرگودھا، راولپنڈی، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات