یو ٹیلٹی سٹورز پراشیا ءکی قیمتوں میں تھوڑی تھو ڑی کمی

یو ٹیلٹی سٹورز پراشیا ءکی قیمتوں میں تھوڑی تھو ڑی کمی
یو ٹیلٹی سٹورز پراشیا ءکی قیمتوں میں تھوڑی تھو ڑی کمی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اورخوردنی تیل ، شربت اور چائے کی قیمتوں میں1روپے سے30روپے تک کمی کر دی ہے۔ یو ایس سی ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے برانڈڈگھی/آئل اور برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کیا ہے ، جس کے مطابق ڈالڈا بناسپتی کا پانچ کلو 1020روپے سے کم ہوکر 1005روپے جبکہ ڈالڈا کوکنگ آئل 5کلو کی قیمت 1030سے1015روپے کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ من پسند ،پلانٹا اور ڈالڈا کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 3روپے سے 16روپے تک کی کمی کردی گئی ہے جبکہ کسان گھی/آئل،ھانڈی گھی /آئل،نایاب گھی/آئل،انمول گھی/آئل اور ایوا گھی/آئل کی قیمتوں میں بھی 4روپے سے 20روپے تک کی کمی کردی ہے۔گھی کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ مختلف کمپنیوں کی چائے کی قیمتوں میں بھی 11روپے سے 30روپے تک کی کمی ہوئی ہیں جس میں ، ییلو لیبل،سپریم، ٹپال،وایٹل اور ڈان چائے کی مختلف پیکنگ شامل ہیں ، جام شیریں کے مختلف فلیور کی قیمتوں میں بھی ایک روپے سے6روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق کارپوریشن کی اولین ترجیح صارفین کوکم نرخوں پر اشیاء مہیا کرنا اور اس سہولت کو دوردراز علاقوں تک پہنچانا ہے،اسکے علاوہ کارپوریشن مزید اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کیلئے کوششیں کر رہی ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے۔

مزید : بزنس