بجلی کاٹتی ہے ،وزیراعظم کا پہلا عوامی خطاب ہی"ٹرپ "کر گیا ،لو ڈشیڈنگ ختم نہ ہو ئی توخو د سو زی کرینگے:کارکنو ں کی دھمکی

بجلی کاٹتی ہے ،وزیراعظم کا پہلا عوامی خطاب ہی"ٹرپ "کر گیا ،لو ڈشیڈنگ ختم نہ ...
بجلی کاٹتی ہے ،وزیراعظم کا پہلا عوامی خطاب ہی

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے ہمیشہ دروازے کھلے ہیں وہ اپنے گھر پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والو ں سے چھت پر چڑھ کر خطاب کر رہے تھے۔ ایوان وزیراعظم میں نو منتخب وزیر اعظم سے ملنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس پر راجہ پرویز اشرف ایوان وزیراعظم کی چھت پرچڑھ گئے اورہاتھ ہلاکرلوگوں کوجواب دیا۔وزیراعظم راجہ پرویزاشرف پوٹھوہاری زبان میں خطاب کرنے لگے تووہاں موجودکارکنو ں نے مطالبہ کیا کہ قومی زبان میں خطاب کریں، آپ وزیراعظم ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرتے کیوں ہیں، چھت سے نیچے آجائیں ایک بزرگ کارکن نے استدعا کی کہ راجہ صاحب، واپس کیسے جائیں، بجلی کاٹتی ہے، لوڈشیڈنگ ختم نہ کی توگوجرخان نہیں آنے دینگے۔جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم اورقمرزمان کائرہ ہاتھ جوڑکرعوام کو منانے کی کوشش کر تے رہے ۔ خواتین اوربچوں کے وزیراعظم کیخلاف شدید نعرے با زی کی اور مطا لبہ کیا کہ اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو ایوان وزیراعظم کے آ گے خو دسو زی کرلیں گے۔

مزید : اسلام آباد /Headlines