مکھر جی کل مستعفی ہو جا ئیں گے

مکھر جی کل مستعفی ہو جا ئیں گے
مکھر جی کل مستعفی ہو جا ئیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر خزانہ پرناب مکھر جی کل اتوار کو صدارتی الیکشن کے لیے مستعفی ہو جا ئےں گے۔بھا رتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرناب مکھرجی حکومتی اتحاد کی جانب سے متفقہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد ہونے کے باعث وزارت خارجہ کا منصب چھوڑیں گے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ آج اپنے عہدے کا استعفیٰ پیش کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق مکھر جی 19 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی ممکنہ طور پر 28 جون کو جمع کروائیں گے جبکہ وزارت خزانہ کا عہدہ خالی ہونے پر کئی وزراء نے منصب سنبھالنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی